بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا کی نئی تصویر دیکھ کر ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بظاہر زخمی ہیں اور چہرے پر خون نظر آ رہا ہے۔
لیکن تصویر کی حقیقت کچھ اور ہے۔ یہ شوٹنگ کے دوران لی گئی تصویر ہے جس میں میک اپ کے ذریعے اداکارہ کو زخمی دکھایا گیا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے کیپشن میں لکھا کہ کیا آپ کا بھی کام پر آج مشکل دن رہا؟ تصویر کو 7 لاکھ سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ بہت جلد امریکی سائنس فکشن ڈرامہ سیریز Citadel میں نظر آئیں گی۔ اس سے قبل بھی پریانکا چوپڑا کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ زخمی نظر آ رہی تھیں۔