تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘ابن العربی’ کی صحت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

انقرہ : مشہور ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں معروف صوفی بزرگ ابن العربی کا کردار نبھانے والے اداکار عثمان سوکوت کی صحت نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا۔

ترک نژاد امریکی اداکار عثمان سوکوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جسمانی کثرت کے دوران لی گئی ایک سیلفی مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس میں وہ کافی توانا نظر آرہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں وہ ایک جم میں کھڑے ہیں جہاں انہوں نے کیمرے کے سامنے کھڑے ہوکر یہ سیلفی لی ہے۔

64 سالہ ترک اداکار نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ‘میری عمر کا اندازہ لگائیں’۔ جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

کسی نے عثمان سوکوت کو اٹھارہ سالہ لڑکا قرار دیا تو کسی نے انہیں انکل جی کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ ‘انکل کی بھی باڈی ہے’۔

واضح رہے کہ ترک نژاد امریکی اداکار عثمان سوکوت نے یکم جنوری 1957 کو ترکی دارالحکومت انقرہ میں جنم لیا تھا، جو اب تک ارطغرل غازی سمیت متعدد ترک ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -