تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

حکومت کا فرح گوگی کو پاکستان واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے فرح گوگی کو دبئی سے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مطلوب فرح گوگی کو دبئی سے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فرح گوگی کی تفتیش کے لیے موجودگی ضروری ہے، انہیں دبئی سے واپس لانے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اس سے قبل وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب فرح گوگی کو اور وزیراعظم شہباز شریف عوام کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، معاشی دہشتگرد، معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے نالائقی کا ماتم کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہناتھاکہ عمران نیازی کی سیاست کا لیول فرح گوگی کا دفاع رہ گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کیخلاف انکوائری کی منظوری دی ۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فرح گوگی کیخلاف معلوم ذرائع سے زائد اور غیر قانونی اثاثہ جات ،منی لانڈرنگ اور مختلف کاروبار کے نام پر بہت سے اکائونٹس رکھنے کے الزام میں انکوائری شروع کی جا رہی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق فرح خان کے اکاونٹس سے گزشتہ تین سال کے دوران 84 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ یہ رقومات انکے ذاتی اکائونٹس میں جمع کرائے جانے کےفوری بعد نکلوا لی گئیں ۔

نیب کے مطابق بہت سی میڈیا رپورٹس میں ان پر آمدن سے زائد اثاثےبنانے کا الزام ہے ،انکم ٹیکس ریٹرنس کے جائزے سے بھی پتہ چلتا ہے کہ 2018 کے بعد سے ان کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ،اس عرصے میں انہوں نے کئی غیر ملکی دورے کئے ،فرح خان 9 مرتبہ امریکہ جبکہ 6 مرتبہ متحدہ امارات گئیں ۔

 

Comments

- Advertisement -