پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

امریکا میں ڈاکٹر فرح کریم نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: پاکستانی امریکی اسکالر ڈاکٹر فرح کریم کوپر نے بڑا اعزاز حاصل کیا ہے، انھیں شیکسپیئر لائبریری کی پہلی غیر سفید فام ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسکالر اور مصنف ڈاکٹر فرح کریم کوپر کو ڈائریکٹر فولجر شیکسپیئر لائبریری مقرر کیا گیا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں قائم شیکسپیئر فولجر لائبریری کی تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی کو غیر سفید فام ڈائریکٹر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، لائبریری انتظامیہ نے دنیا بھر کے اسکالرز میں سے ڈاکٹر فرح کریم کو بطور ڈائریکٹر منتخب کیا۔

- Advertisement -

کراچی میں پیدا ہونے والی فرح کریم نے ہیوسٹن میں ابتدائی تعلیم حاصل کی، ڈاکٹر فرح کریم اس وقت لندن کے کنگز کالج میں شیکسپیئر اسٹیڈیز کی پروفیسر اور شیکسپیئر گلوب تھیٹر کی ڈائریکٹر برائے تعلیم ہیں، انھوں نے کئی کتابیں بھی لکھیں جن میں حالیہ کتاب The Great White Bard: Shakespeare, Race and the Future بہت مشہور ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ فولجر لائبریری کا شمار قدیم لائبریریوں میں کیا جاتا ہے جہاں برطانوی شاعر اور ڈراما نویس ولیم شیکسپیئر پر دنیا بھر میں لکھی گئی کتابوں اور تحقیق کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں