پیر, جون 17, 2024
اشتہار

فرح خان کن فنکاروں کو فلمیں فلاپ ہونے کی بد دعا دیتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف فلمساز فرح خان نے بتا کہ فلمساز یا اداکاروں کو فلمیں فلاپ ہونے کا بددعا دیتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان نے سینیئر اداکار انیل کپور کے ہمراہ معروف کامیڈین کپل شرما کے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں شرکت کی جہاں دونوں نے اپنے فلمی کیریئر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

شو کے میزبان کپل شرما نے فرح خان اور انیل کپور سے پوچھا کہ وہ اُن کے ساتھ غلط کرنے والوں کو معاف کرتے ہیں یا پھر بدلہ لیتے ہیں؟، جس پر انیل کپور نے کہا کہ جب لوگ مجھے تکلیف دیتے ہیں یا مجھ سے نفرت کرتے ہیں تو میں اُن سے بدلہ لینے کے بجائے اپنے کام پر زیادہ توجہ دیتا ہوں، جب میرے کردار کی تعریف کی جاتی ہے تو یہ میرا بدلہ ہے۔

- Advertisement -

فلمساز فرح خان نے کہا کہ میں بلکل بھی کسی سے بدلہ نہیں لیتی لیکن میں دل میں کہتی ہوں کہ تمہاری واٹ لگ جائے، یا پھر میں اُس انسان کو غصے سے دیکھتی ہوں اور میں اپنے مخالفین کے لیے دل میں جو بھی کہتی ہوں وہ بات پوری ہوجاتی ہے کیونکہ میری زبان کالی ہے۔

فرح خان نے مزید کہا کہ اگر میرے مخالفین کا تعلق فلم انڈسٹری سے ہوتا ہے تو میں دل میں کہتی ہوں کہ تمہاری اگلی 3 سے 4 فلمیں فلاپ ہوجائیں گی، اور جن کی ایک ساتھ 3 سے 4 فلمیں فلاپ ہوئی ہیں وہ سمجھ گئے ہوں گے کہ اُن کی فلمیں کیوں فلاپ ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں