منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

فرح خان کا فلم ’میں ہوں ناں‘ کی کاسٹنگ سے متعلق برسوں بعد بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ و فلم رائٹر فرح خان نے بتایا کہ فلم میں ’ہوں ناں‘ میں اداکار زید خان کی جگہ وہ کسی دوسرے اداکار کو کاسٹ کرنا چاہتی تھیں۔

فرح خان انڈسٹری کی معروف کوریوگرافروں اور ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں، اُنہوں نے فلم اوم شانتی اوم، میں ہوں ناں سمیت کئی کامیاب فلموں کی ہدایت دی ہے۔

اُن کی فلم ’میں ہوں ناں‘ 2004 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم میں شاہ رخ خان، زید خان، سشمیتا سین، امریتا راؤ، اور سنیل شیٹی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فرح خان نے انکشاف کیا ہے اس فلم میں زید کے کردار کے لیے ان کی پہلی پسند ریتک روشن تھے، میں ہوں نا کے دوران ان کے پاس کاسٹنگ ڈائریکٹر نہیں تھے، پہلے میں اور میرے اسسٹنٹ لوگوں کو کاسٹ کرتے تھے۔

میں ہوں نا: ڈائریکٹر فرح خان نے کس اداکار کو چپل کھینچ کر ماری تھی؟

فرح خان نے کہا کہ مجھے شاہ رخ خان کے علاوہ ہمیشہ اپنی فلموں میں کاسٹنگ چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شاہ رخ ہمیشہ میری فلمیں کرنے پر راضی ہوتا ہے، اس فلم کے لیے شاہ رخ اور سشمیتا سین کے علاوہ ہمارے پاس کوئی کنفرم اداکار نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اداکار زید خان کو آخری لمحات میں کاسٹ کیا گیا، زید کے کردار کے لیے میری پہلی پسند ریتک روشن تھے، یہ ریتک کی پہلی فلم ’کہو نا پیار ہے ‘ کی ریلیز ہونے سے پہلے کی بات ہے،  فلم ریلیز ہونے کے بعد ریتک ہیرو بن گئے اور وہ ’ میں ہوں نا‘ فلم سے نکل گئے۔

فرخ خان نے بتایا کہ میں نے زید کے کردار کے لیے ابھیشیک بچن سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے بھی انکار کیا پھر میں نے سہیل خان سے رابطہ کیا اور وہ بھی کامیاب نہیں ہوا، اس کے بعد ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ سے صرف ایک یا دو مہینے پہلے میں تھیٹر میں زید کی فلم دیکھنے گئی اس کی مسکراہٹ اچھی تھی اور میں نے سوچا کہ وہ اس کردار کے لیے دلکش ہے۔

گفتگو کے دوران فرح خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے تجربہ کار اداکاروں نصیر الدین شاہ، کمل ہاسن اور نانا پاٹیکر کو دہشت گرد کے منفی کردار کے لیے رابطہ کیا، ان کی کوششوں کے باوجود، تینوں اداکاروں نے اس کردار کو ٹھکرا دیا جس کے بعد دہشت گرد کا کردار سنیل شیٹی نے ادا کیا۔

خیال رہے کہ 2004 میں بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم میں ہوں نا فرح خان نے لکھی اور ڈائریکٹ کی تھی، فلم میں شاہ رخ خان، سشمیتا سین، سنیل شیٹھی، امریتا راؤ اور زید خان نے کام کیا تھا، یہ رومانٹک کامیڈی فلم تھی جو آج بھی مداحوں میں مقبول ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں