پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

فرح خان کی اپنے خلاف درج مقدمات پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

فرح خان نے اپنے خلاف درج مقدمات پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پلاٹوں کے لین دین سے متعلق معاملہ اینٹی کرپشن کے اختیار میں نہیں آتا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے اپنے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمات کے معاملے پر وکیل اظہر صدیق کی معرفت ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پلاٹوں کے لین دین سے متعلق معاملہ اینٹی کرپشن کے اختیار میں نہیں آتا، سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے، اینٹی کرپشن نے مقدمات درج کیے لیکن مقدمات کی نقول فراہم نہیں کیں، اینٹی کرپشن مقدمات واپس لے ورنہ اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

فرح خان کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پلاٹ قانونی طور پر مارکیٹ ریٹ سے زائد پیسے دیکر خریدا گیا جس کی ایک قسط ادا کردی گئی ہے اسکے بعد حکم امتناع جاری ہوچکا ہے، ایاز صادق نے بھی فیڈمک میں پلاٹ لیا لیکن انہوں نے مجھ سے بھی کم قیمت ادا کی، اینٹی کرپشن کے پاس اس کیس میں تحقیقات کا اختیار نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں