منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے کرایوں میں کمی کردی گئی، ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے کرایوں میں کمی کردی ہے، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری کیا گیا ہے۔

حکومت نے گزشتہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، اب پیٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی گئی تھی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے سے کم ہوکر 246 روپے 29 پیسے ہوگئی۔

حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے فی لیٹر کم کی تھی، لائٹ ڈیزل کی قیمت 141 روپے 93 پیسے سے کم ہوکر 140 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر رات 12 بجے سے ہوا تھا۔

یکم جون سے یکم اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21 روپے 23 پیسے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 18 روپے 67 پیسے کم ہوئے ہیں۔

اس سے قبل چند ہفتوں قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں