جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اہلخانہ پر تنقید، فرحان اختر ناقدین پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ ہدایت کار و اداکار فرحان اختر اہلخانہ پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرحان اختر سوشل میڈیا پر اپنے اہلخانہ پر جملے کسنے والے سوشل میڈیا صارفین پر برہم ہوگئے، انہوں نے کہا کہ جو بھی مسئلہ ہے مجھ سے بات کریں۔

[bs-quote quote=”اگر کسی کو مجھ سے کوئی اچھا یا برا مسئلہ ہے تو وہ مجھ پر ہی ختم ہونا چاہیے” style=”default” align=”left” author_name=”فرحان اختر”][/bs-quote]

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کو مجھ سے مسئلہ ہے تو اس میں میرے اہلخانہ کا کیا قصور ہے ناقدین میرے اہلخانہ کو معاملے میں گھیٹنے کے بجائے مجھ سے بات کریں۔

واضح رہے کہ فرحان اختر اکثر سوشل میڈیا پر ٹرولز کے ساتھ الجھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، جس کی مثال ڈرائیو ان ویکسینیشن سینٹر پر ان کی آمد پر ہونے والی ٹرولنگ کا جواب تھا۔

تاہم حال ہی میں ان کے اہلِ خانہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر فرحان اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کسی کے بھی گھر والوں کو کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نشانہ بنایا جائے اور وہ خوش رہے۔

فرحان اختر کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو مجھ سے کوئی اچھا یا برا مسئلہ ہے تو وہ مجھ پر ہی ختم ہونا چاہیے، میرا نہیں خیال کہ وہ مجھ سے نکل کے آگے میرے گھر والوں پر جائے، میں یہاں آپ سے بات کرنے کے لیے موجود ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں