ہفتہ, ستمبر 14, 2024
اشتہار

والدین ان بچوں کو جائیداد نہ دیں جو۔۔۔۔۔فرحان علی آغا نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فرحان علی آغا کا کہنا ہے کہ جو بچے والدین کو چھوڑ کر بیرون ملک مقیم ہیں ان والدین سے کہتا ہوں کہ انہیں جائیداد نہ دیں۔

اداکار فرحان علی آغا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں شوٹنگ کرتا ہوں جہاں چار سے پانچ ہزار گز کے گھر ہوتے ہیں، میں ان گھر والوں سے اکثر کہتا ہوں کہ بچے کہاں ہیں، وہ کہتے ہیں بیرون ملک مقیم ہیں۔

- Advertisement -

اداکار نے کہا کہ میں پوچھتا اچھا کیوں ساتھ کیوں نہیں رہتے، وہ کہتے ہیں کہ یہاں نہیں آنا چاہتے، میں ان سے کہتا ہوں کہ برا نہیں مانیے گا جب آپ کو کچھ ہوگا تو پراپرٹی لینے آئیں گے۔

فرحان علی آغا کے مطابق وہ والدین کہتے ہیں کہ بالکل آئیں گے پھر میں ان سے کہتا ہوں کہ مت دیجئے گا کسی فلاحی ادارے کو بانٹ دیجئے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کون سا بچہ ہے جو آپ کے لیے موجود ہی نہیں ہے اور جائیداد لینے آجائے گا، والدین کہتے ہیں نہیں، وہ ہم سے واٹس ایپ پر رابطے میں ہوتے ہیں، جب بھی عید ہوتی ہے تو سب سے پہلے کال آتی ہے اور بچے عید کی مبارک باد دیتے ہیں۔

اداکار نے ان والدین سے کہا کہ اگر آپ کو ہاتھ پکڑ کر کوئی بچہ عید مبارک بابا، ماما بولے اور واٹس ایپ کرے دونوں میں ایک ہی احساس ہوتا ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ میں نے پیسے بھیج دیے ہیں، آپ کو والدین کے پاس موجود ہونا چاہیے، والدین قربانی دیتے ہیں تو بچہ باہر جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں