جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

49 سالہ فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداحوں کے ہوش اُڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداحوں کے ہوش اُڑ گئے۔

سوشل میڈیا پر معروف اداکار فرحان علی آغا کی تصاویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ جم میں موجود ہیں اور ایکسرسائز کررہے ہیں۔

اداکار کی مستقل مزاجی اور محنت نے مداحوں کو متاثر کیا اور وہ ان کی فٹنس کی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

فرحان علی آغا ہمیشہ صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور نوجوانوں کو فٹنس سے متعلق متحرک رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے جم سے محبت کرنے والوں کے لیے قیمتی ٹپس اور مشورے شیئر کیے ہیں، جو فٹنس کے شوقین افراد کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کا اور ارشد ندیم کا جتنا آن لائن موازنہ ہورہا ہے اور لوگ ردعمل دے رہے ہیں یہ ایک دم کیسے ہوگیا۔

میں نے ایک فٹنس ویڈیو لگائی تھی لیکن میرا پڑوسی بھی مجھے ارشد ندیم کی میمز کی ویڈیو بھیج رہا تھا، اگر فلم آفر ہوا تو بہت اچھا کردار ہوگا۔

فرحان علی آغا نے کہا کہ ارشد ندیم اور میرے درمیان عمر کا فرق ہے وہ جوان ہیں اور میری عمر زیادہ ہے، میں نے ساری زندگی چیزیں سامنے آنے پر فیصلہ کیا ہے جب اسکرپٹ آئے گا تو دیکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں