اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

پاکستان میں تھرلر فلمیں کیوں نہیں بن رہی ہیں؟ فرحان سعید نے اہم وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اداکار و گلوکار فرحان سعید نے پاکستاب میں تھرلر فلمیں نہ بنیں کی وجہ بتائی ہے۔

اے آر وائی کے شو ہوشیاریاں میں فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے شرکت کی، جہاں اداکار و گلوکار فرحان سعید سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں تھرلر فلمیں کیوں نہیں بن رہی ہیں۔

جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زیادہ تر لوگ مزاحیہ مووی دیکھنے کے شوقین ہیں، عوام مزاحیہ اسٹوری پر زیادہ پیار دکھاتے ہیں اس لیے مزاحیہ فلمیں بنتی ہیں۔

- Advertisement -

انکا کہنا تھا کہ اگر تھرلر اور ایکشن سے بھرپور فلمیں بنیں گی تو لوگ اسے بھی پسند کریں گے، ہمارے پاس جب کبھی بھی تھرلر فلمیں بنتی ہیں تو شائقین کی جانب سے پزیرائی بھی خوب ملی ہے۔

اس موقع پر موجود اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ ٹچ بٹن کی کہانی کو اس طرح پروڈیوس کیا ہے کہ ایک پیغام بھی لوگوں تک پہنچ جائے ساتھ ہی لوگ اس سے انٹرٹین بھی ہوسکے۔

عروہ نے بتایا کہ اس فلم کی مضبوطی اس کا میوزک اور ویژولز ہیں، میں بہت فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ ہمارا ایک ایک کردار کہانی میں فٹ ہوتا ہے۔

عروہ حسین کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ٹِچ بٹن‘ رواں ماہ  25 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

ٹچ بٹن کے پروڈیوسر جرجیس سیجا، عروہ حسین اور فرحان سعید ہیں جبکہ صدر اور سی ای او اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال ‘ٹچ بٹن’ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں