اشتہار

فرحان سعید اور عروہ حسین کی ویڈیو کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر فرحان سعید اور عروہ حسین کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں موجود ہیں۔

فرحان سعید اور عروہ حسین کو دوست کی سالگرہ مناتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار فرحان سعید اہلیہ عروہ حسین کے لیے ’افرین آفرین‘ اور ’ہم رہیں یا نہ رہیں کل‘ گانا گنگنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔

تاہم رواں برس عید کے موقع پر اداکار جوڑی نے ایک ساتھ تصویر شیئر کرکے ان خبروں کو غلط ثابت کردیا تھا اور مداحوں نے دونوں کو ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں