اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فرحت شہزادی کے ریڈوارنٹ کیلئے انٹرپول سے خط وکتابت روکنے کیلئے ایف آئی اے کو قانونی نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی نے ریڈوارنٹ کیلئے انٹرپول سے خط وکتابت روکنے کیلئے ایف آئی اے کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق فرحت شہزادی کے ریڈوارنٹ کیلئے انٹرپول سے خط وکتابت روکنے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو قانونی نوٹس بھجوادیا گیا۔

وکیل فرح گوگی اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یہ مقدمہ ایف آئی اے کے اختیارات سے تجاوز ہے، اینٹی کرپشن نے جس بنیاد پر ایف آئی آر درج کی وہ خارج کردی گئی ہے۔

وکیل فرحت شہزادی کا کہنا تھا کہ کیس عدالت میں گیا ہی نہیں اورناقابل ضمانت وارنٹ لے لئے گئےجبکہ وارنٹ ہی نہیں ہوسکتے، ایسی کارروائی شروع ہوئے بغیر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع نہیں ہوسکتی۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اندرونی نوٹس میڈیا کو لیک کرکے ایف آئی اے نے ہتک عزت بھی کی گئی، ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کے اختیارات کوبھی چیلنج کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب اور انکم ٹیکس نے بھی اسی طرح کی کارروائیاں شروع کیں جوبدنیتی پرمبنی ہیں ، ریڈوارنٹ کی کارروائی سے پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے اور اصل ملزم بھی بچ جاتےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں