27.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 31, 2024
اشتہار

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس : فرحت شہزادی نے نیب تحقیقات کو چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات کو چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی اوران کے شوہراحسن گجر نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے پر نیب کے طلب کرنے پر جواب جمع کروادیا۔

نیب کے کال اپ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے میاں بیوی نے کیس میں نیب کے دائرہ کار کو چیلنج کیا۔

- Advertisement -

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے اپنے جواب میں کہا کہ ان کے موکل اس وقت بیرون ملک ہیں اور آج نیب کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے۔

وکیل فرحت شہزادی کا کہنا تھا کہ جن بینک اکاؤنٹس کو بنیادبنایاگیاچھان بین کی گئی ہےوہ پہلےسےظاہرہے، یہ کیس بنتاہی نہیں فوری طورپرکال اپ نوٹس واپس لیا جائے۔

یاد رہے نیب کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے دوران فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کے چار غیر ملکی اکاؤنٹس سمیت 117 بینک اکاؤنٹس بھی برآمد ہوئے تھے۔

انسداد بدعنوانی کے ادارے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ "پچھلے تین سالوں کے دوران فرح کے اکاؤنٹ میں 847 ملین روپے کا بڑا کاروبار پایا گیا ہے، جو اس کے بیان کردہ اکاؤنٹ پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔”

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں