تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

فرحت شہزادی کا عمر فاروق اور شاہزیب خانزادہ کیخلاف قانونی ایکشن کا اعلان

فرحت شہزادی المعروف ’فرح گوگی‘ نے توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق ظہور اور جیو نیوز کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

فرحت شہزادی کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فرحت پر جھوٹے الزامات پر عمر فاروق ظہور اور شاہزیب خانزادہ کے خلاف پانچ ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا جائے گا۔

اظہر صدیق نے بتایا کہ دونوں کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر فوجداری مقدمات بھی قائم کرائے جائیں گے، بے بنیاد پروپیگنڈا پر جیو نیوز کے خلاف پیمرا اور بیرون ملک کارروائی کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرافٹ تیار ہو رہا ہے جلد مقدمات کے لیے درخواست دی جائے گی، فرحت شہزادی 2019 میں دبئی گئی ہی نہیں تو ملاقاتیں کہاں سے ہوگئیں؟

یاد رہے کہ عمر فاروق ظہور نے شاہزیب خانزادہ کے شو میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے عمران خان کو بطور وزیر اعظم ملنے والی قیمتی گھڑی 2019 میں فرح گوگی سے دبئی میں خریدی تھی۔

عمر فاروق ظہور کا دعویٰ ہے کہ قیمتی گھڑی کے لیے انہوں نے فرح گوگی کو نقد رقم ادا کی جو تقریباً 330 ملین روپے ہے۔

Comments

- Advertisement -