اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

پی پی رہنما کی سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

پی پی رہنما فرحت اللہ بابر نے پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے تجویز دی ہے ان کی اس تجویز کو بلاول بھٹو نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے موجودہ صورتحال میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دی ہے اور ان کی اس تجویز کو پی پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔

فرحت اللہ بابر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ، پی ڈی ایم آپ اگر طاقت کا توازن بحال کرنا چاہتے ہیں تو فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

- Advertisement -

پی پی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ، پی ڈی ایم آئین کا آرٹیکل 191 پڑھیں۔ آرٹیکل 191 سپریم کورٹ کارروائی کا طریقہ کار طے کرتا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں