ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

فرحت اللہ بابر کی ایک اور ٹوئٹ میں سپریم کورٹ پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں سپریم کورٹ آف پاکستان پر تنقید کر ڈالی۔

فرحت اللہ بابر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک نیا سیاسی فلسفہ جنم لے رہا ہے، پارلیمنٹ نہیں بلکہ آئین بالادست ہے مگر آئین میں لکھا نہیں سپریم کورٹ کا کہنا سپریم ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ’طاقت کا جھکاؤ منتخب سے غیر منتخب کی جانب ہے، پارلیمنٹیرینز جاگ جاو اور اس پر سوچو‘۔

- Advertisement -

پیپلز پارٹی کے رہنما کا مذکورہ ٹوئٹ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ری ٹوئٹ کیا۔

اب سے کچھ دیر قبل فرحت اللہ بابر نے اپنے ٹوئٹ میں پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے تجویز دی۔ اس ٹوئٹ کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ری ٹوئٹ کیا۔

ٹوئٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما میں لکھا: ’ارکان پارلیمنٹ اور پی ڈی ایم آپ اگر طاقت کا توازن بحال کرنا چاہتے ہیں تو فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے، آئین کا آرٹیکل 191 پڑھیں جو سپریم کورٹ کارروائی کا طریقہ کار طے کرتا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں