فرید آباد: بھارت میں پولیس کانسٹیبل نے جان کی پراہ کیے بغیر لڑکی کو خودکشی کرنے سے بچالیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 24 جولائی کی شام پیش آیا جب ایک لڑکی فرید آباد شہر میں میٹرو اسٹیشن پر چڑھ کر چھلانگ لگانے کی کوشش کررہی تھی کہ وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے وہاں پہنچ کر خاتون کی توجہ ہٹانے کے لیے اسے باتوں میں لگایا کہ اتنی دیر میں کانسٹیبل ’سرفراز‘ بالکونی کے کونے پر چلتا ہوا خاتون تک پہنچ گیا اور دوسری جانب سے اسے چھلانگ لگانے سے بچالیا۔
ऐसा #फ़िल्मों में भी नहीं होता।
जान देने पर अमादा #लड़की को जान हथेली पर रख कर बचाया।
जाँबाज़ #पुलिस कर्मी को बधाई। #कहो_ना_कहो pic.twitter.com/sPZ5bjkZOm
— People’s Police – Faridabad Police (@FBDPolice) July 24, 2021
خاتون کا تعلق دہلی سے بتایا جاتا ہے جبکہ وہ فرید آباد میں ملازمت کی غرض سے رہائش پذیر تھی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کی خودکشی کی کوشش کرنے کی وجہ کام کی زیادتی اور مسلسل ذہنی دباؤ بتایا جارہا ہے۔
مذکورہ ویڈیو فرید آباد پولیس کے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس پر صارفین کی بڑی تعداد نے کانسٹیبل سرفراز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کے اقدام کو سراہا۔