اشتہار

"فارم دار” کاشت کاروں کو کاروبار بڑھانے میں مدد کرنے والا ادارہ

اشتہار

حیرت انگیز

آنے والے وقتوں میں دنیا کی آبادی دس بلین تک بڑھ جائے گی جس کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے زراعت کے جدید انداز اور طریقے اپنانے ہوں گے تاکہ فصلوں سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکیں۔

اپنی فصلوں کو کامیاب اور مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنا ہر کاشتکار کی خواہش ہے اور اس کیلئے اس کو چاہیے کہ وہ کاشت کاری کے ان تمام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جو اس دور جدید میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

اس حوالے سے "فارم دار” ایک ایسا ادارہ ہے جو کاشت کاروں کو جدید اور منافع بخش سہولیات اور معلومات فراہم کرتا ہے تاکہ ان کی فصلیں بھرپور ہوں اور بہترین نتائج دے سکیں۔

- Advertisement -

فارم دار کے شریک بانی مظفر منگھی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں کوئی بھی کاشت کار بے وقوف نہیں ہوتا اس پڑھ ہونے کے باوجود اسے اپنے نفع نقصان کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فام دار ایک ایگریکلچر ٹیک کمپنی ہے یہ ایسی ٹیک اسٹارٹ اپ کمپنی ہے جو کسانوں کو اپنے کاروبار کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ ہم فصل کی لاگت کو کم کرنے، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور پائیدار خوراک کو بڑھانے کے لیے درست مشورے اور مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔

مظفر منگھی نے بتایا کہ ہم کاشت کار کو اس کی فصلوں کے بارے میں درست اعداد و شمار فراہم کرکے بہترین زراعت کی طاقت فراہم کرتے ہیں۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے آپ کی فصلیں آپ سے گفتگو کررہی ہیں اور آپ اسے سن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسان ہیں تو ہمارا ڈیٹا آپ کی فصلوں کی دور سے نگرانی کرنے، کاشتکاری کے اخراجات کو کم کرنے، پیداوار بڑھانے اور فضلہ کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

بڑے زرعی کاروباروں کے لیے، ہم آپ کو سینکڑوں کلومیٹر پر محیط آپ کی مطلوبہ فصلوں کے درست رقبے اور جیو کوآرڈینیٹ، ان کی بوائی کا وقت، ہفتہ وار کٹائی کی نگرانی اور یہاں تک کہ مختلف اقسام کے بارے میں بھی بتاسکتے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں