بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دودھ کی فروخت، کسان نے کروڑوں‌ روپے مالیت کا ہیلی کاپٹر خرید لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی کسان نے دودھ فروخت کرنے کے لیے کروڑوں روپے مالیت کا ہیلی کاپٹر خرید لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے شہر بھونڈی کے رہائشی جنردھن بھوئر نامی کسان نے حال ہی میں ڈیری فارم کھولا اور دودھ کی فروخت کا کام شروع کیا۔

کسان نے ڈیری فارم کے کام کو جدید اور نئے انداز سے کرنے کے لیے تشہیر کا منفرد طریقہ اختیار کیا اور 30 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا ہیلی کاپٹر خریدا۔

رپورٹ کے مطابق کسان نے کاروبار کے فروغ اور  شہر آمد و رفت کے لیے ہیلی کاپٹر خریدا تاکہ وہ جلدی اور تیز ترین سفر کرسکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنردھن کا کہنا تھا کہ ’مجھے کاروبار کے سلسلے میں اکثر ریاست پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور گجرات جانا پڑتا ہے، جہاں میں جاتا ہوں وہاں ایئرپورٹ نہیں اور زمینی سفر کرنے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں‘۔

جنردھن کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایک دوست نے ہیلی کاپٹر خریدنے کا مشورہ دیا، جو مجھے بہت پسند آیا اس لیے میں نے ہیلی کاپٹر خرید کر گھر کے قریب ڈھائی ایکڑ رقبے پر ہیلی پیڈ بھی بنوایا اور اب آمد و رفت کے لیے یہی استعمال کرتا ہوں‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنردھن زرعی اور ڈیر فارم کے علاوہ رئیل اسٹیٹ کا کام بھی کرتے ہیں، وہ ایک ارب روپے سے زائد کی جائیدادوں کے مالک ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں