جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

خیرات نہیں چاہیے، کاشتکار کہتا ہے وزیراعلیٰ مریم پر اعتماد کیوں کیا؟ صدر کسان اتحاد

اشتہار

حیرت انگیز

صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ گندم کا کاشتکار پریشان ہے، کہتا ہے کہ اس نے وزیراعلیٰ مریم نواز پر اعتماد کیوں کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے کہا کہ کسانوں کو پیکج کی خیرات نہیں بلکہ گندم کی جائز قیمت چاہیے، پاکستان کا جو بھی گندم کا کاشکتار ہے وہ انتہائی مایوسی کا شکار ہے، وہ بہت پریشان ہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ کیا ہمیں اس ملک میں جینے کا حق نہیں ہے وزیراعلیٰ کاشتکاروں سے بات نہیں کرنا چاہتیں، کیا چینی والے زیادہ پاکستانی ہیں۔

خال کھوکھر نے کہا کہ پیداواری لاگت 3400 روپے ہیں لیکن 2 ہزار روپے مل رہے ہیں، وزیرزراعت خود کاشتکار ہیں میڈیا کو پیداواری لاگت بتائیں، اگر ہم غلط ہوں تو اپنے الفاظ واپس لیں گے اور معافی بھی مانگیں گے۔

انھوں نے کہا کہ منافع چھوڑ دیں تو ہمیں 11 سو ارب سے زائد کا نقصان ہوگا، ہمیں پیکج نہیں چاہیے، خیرات نہیں ہمیں حق حلال کا ریٹ چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں