جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کسان نے 512 کلو پیاز بیچ کر صرف 2 روپے کمائے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارت میں ایک کسان کو 512 کلو پیاز بیچنے پر محض 2 روپے ملے، پیاز کو خریدنے والے تاجر نے خراب معیار کی قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کی تحصیل سولاپور کے ایک کسان کو اس وقت سخت صدمے اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب اسے یہ معلوم ہوا کہ اسے ایک آڑھتی کو اپنے 512 کلو گرام پیاز کی فروخت کی مد میں صرف2 روپے کا منافع ملا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سولاپور کے رہائشی 63 سالہ کسان راجندر چوہان نے بتایا کہ سولاپور مارکیٹ یارڈ میں اس کی پیاز کی پیداوار کی قیمت 1 روپیہ فی کلو گرام تھی اور تمام کٹوتیوں کے بعد اسے یہ معمولی رقم اپنے خالص منافع کے طور پر ملی۔

- Advertisement -

کسان کے مطابق تاجر نے اسے 100 روپے فی کوئنٹل (100 کلو گرام) کا ریٹ دیا۔ اس کے پیاز کا مجموعی وزن 512 کلوگرام تھا جن کی قیمت 512 روپے بنی اور کٹوتیوں کے بعد ڈھائی روپے سے بھی کم ہاتھ آئے۔

اس نے بتایا کہ اے پی ایم سی کے تاجر نے ٹرانسپورٹیشن چارجز، ہیڈ لوڈنگ اور وزن کرانے کے معاوضے کی مد میں 512 روپے کی کل رقم سے 509.50 روپے مزید کاٹ لیے۔

دوسری جانب سوریا ٹریڈرز کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ نیلامی کے لیے لائی گئی پیاز کم معیار کی تھی۔ پچھلی مرتبہ چوہان اعلیٰ قسم کے پیاز لائے تھے جو 18 روپے فی کلو فروخت ہوئی تھی جس کے بعد وہ جو پیاز لائے اس سے انہیں 14 روپے فی کلو کے حساب سے رقم دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں