تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کسان نے دنیا کی سب سے بڑی اسٹرابیری کاشت کرکے ورلڈ ریکارڈ بنالیا

یروشلم : اسرائیلی کسان نے بڑے سائز کی اسٹرابیری کاشت کرکے دنیا کی توجہ حاصل کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر قابض اسرائیل کے ایک شہری نے 10 اعشاریہ 19 اونس وزنی اسٹرابیری اگائی ہے، جو اپنی نوعیت کا انوکھا ورلڈ ریکارڈ ہے۔

اسرائیلی شہری ایریل چاہی کا خاندان کسان ہے اور ایریل قدیمہ زوران کے علاقے میں اپنے کھیتوں پر اسٹرابیری کی کاشت کرتے ہیں۔

اسرائیلی شہری نے 10 اونس سے زائد وزنی اسٹرابیری اُگا کر 8 اعشاریہ 82 اونس کی اسٹرابیری اُگانے کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی اسٹرابیری الہا قسم کا پھل کہلاتی ہے، جسے سب سے پہلے اسرائیلی زرعی تحقیقی ادارے کے ایک محقق نے کاشت کیا تھا۔

ادارے کے محقق نیر دائی اب ایریل کی کاشت کردہ اسٹرابیری کا مشاہدہ کرنے والی ٹیم کا بھی حصّہ ہیں۔

خیال رہے کہ اسٹرابیری قدرت کا ایسا خوبصورت اور ذائقے دار تحفہ ہے جو محض 45 دنوں میں پھول سے پھل بن جاتی ہے اور صرف ٹھنڈے موسم میں اُگتی ہے۔

Comments

- Advertisement -