تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارتی کسانوں نے اکشے کمار کی فلم کی نمائش روک دی

ممبئی : بھارتی کسانوں نے احتجاج کی حمایت نہ کرنے پر اکشے کمار اور کترینہ کیف کی فلم ‘سوریاونشی’ کی نمائش روک دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مودی حکومت نے کسانوں کےلیے نئے قوانین مرتب کیے تھے جس کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی پنجاب کے کسانوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان مظاہوں کی کئی معروف اور شوبز شخصیات نے بھی حمایت کی تھی تاہم بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے کسانوں کی حمایت میں ایک بیان نہیں دیا تھا۔

اکشے کمار کے کسان احتجاج سے دور رہنے پر بھارتی پنجاب کے کسانوں نے بالی ووڈ اسٹار کی نئی فلم ‘سوریاونشی’ کی نمائش پنجاب میں روک دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ایک قبیلے نے فلم کی نمائش کو روکنے کے لیے ہوشیار پور کے پانچ مقامی سینما گھروں کا رخ کیا اور سنیما مالکان سے فلم سنیما میں نہ لگانے پر زور دیا۔

مظاہرین نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ وہ اس وقت تک پنجاب میں فلم کی نمائش دوبارہ شروع نہیں ہونے دیں گے جب تک ملک میں زراعت کے لیے بنائے گئے نئے قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا۔

Comments

- Advertisement -