بدھ, مئی 28, 2025
اشتہار

کسانوں کےلیے خوشخبری، بغیر ضمانت قرض دینے کے منصوبے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاق نے ملک بھر میں چھوٹے کسانوں کو بغیر ضمانت قرض دینے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے، دیہی ترقی پرمبنی ماڈل تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کسانوں کو قرض فراہمی کا منصوبہ مکمل طور پر ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا، کسانوں کی معاونت کےلیے پائیدار اور دیہی ترقی پرمبنی ماڈل تیار کیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت، کارکردگی اور صارف کیلئے آسانی کو یقینی بنایا جائےگا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کسانوں کی سہولت کیلئے اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں چھوٹے کسانوں کیلئے بغیر ضمانت قرض سہولت منصوبے پر سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹاسک فورس کی سفارشات جامع تجزیے کے بعد تیار کی گئیں، اقدام کا مقصد چھوٹے کسانوں کو رسمی مالی نظام میں شامل کرنا ہے، منصوبہ وفاقی پروگرام کی حیثیت سے پورے ملک میں نافذ کیا جائےگا

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، غذائی تحفظ کو بہتر بنانا ہے، وزیرخزانہ نے پروگرام کو بروقت اور نتیجہ خیز مراحل میں آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ ڈیری شعبے کیلئے الگ اور ٹیکنالوجی سے معاون ماڈل بھی فوری تیار کیا جائے، دیہی علاقوں میں بیشتر چھوٹے کسان مویشی رکھتے ہیں، انھوں نے فصلوں، مویشیوں کو مربوط مالیاتی فریم ورک کے پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں قرض کی فراہمی سے متعلق ٹاسک فورس کی پیشرفت اور سفارشات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ’نیشنل سبسٹنس فارمرز سپورٹ انیشی ایٹو‘ پروگرام پر سفارشات منظور کی گئیں۔

نوجوانوں کے لیے خوشخبری، بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں