20.6 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کاشت کاروں کے ساتھ ناروا سلوک : شوگرملز مالکان کیخلاف مقدمہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : شوگرملز کی جانب سے گنے کے کاشت کاروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر کین کمشنر پنجاب نے شاہ کوٹ میں شوگر مل مالکان کیخلاف مقدمے کا حکم دے دیا۔

پاکستان میں گنے کی قیمت اور کرشنگ کے حوالے سے شوگر ملز مالکان اور کاشتکاروں کے مابین تنازع گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے، اس سال پنجاب کے کاشتکاروں کی جانب سے کی جانے والی شکایات کا کین کمشنر پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

اس سلسلے میں کین کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ ملز مالکان کیخلاف کاشت کاروں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

کین کمشنر کا کہنا ہے کہ شوگرملز کو متعدد نوٹس جاری کیے گئے لیکن جواب نہیں ملا، جس کے بعد ایڈیشنل کین کمشنر پنجاب کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔

چھاپوں کے دوران معلوم ہوا کہ کسانوں کو سی پی آر جاری نہیں کیے گئے تھے، کاشت کاروں کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب کی دیگرملز کو وارننگ دیدی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں