بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

جہانگیر ترین نظرثانی اپیل میں کامیاب ہوئے تو تاحیات نااہلی ختم ہوسکتی ہے، فروغ نسیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف قانون دان اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نظر ثانی اپیل میں کامیاب ہوئے تو تاحیات نااہلی ختم ہوسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، فروغ نسیم نے کہا کہ جو شخص صادق او امین نہیں اس کے حق میں کوئی فیصلہ آنے تک نااہلی رہے گی۔

سینیٹر فروغ نسیم نے کہا کہ قانون میں بعض مقامات پر فیصلے کے واپسی کی گنجائش نہیں ہوتی، عدالتیں آزاد ہیں اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اگر مجرم قرار دے دئیے گئے تو سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا، نواز شریف اپیل کریں اور وہ جیت جائیں تو سپریم کورٹ کا فیصلہ تبدیل ہوسکتا ہے، ٹرائل کورٹ نے نواز شریف کو مجرم قرار دیا تو نااہلی تاحیات ہی رہے گی۔

فروغ نسیم نے کہا کہ اگر میاں صاحب اپنے خلاف تمام الزامات سے بری ہوجانے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل کرتے ہیں تو تاحیات نااہلی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد وہ کوئی عوامی عہدہ یا پھر اسمبلی رکنیت رکھنے کے مجاز نہیں رہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں