ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

امریکا کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوانے میں کردارادا کرے، فاروق حیدر

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ کالےقانون سے بھارتی فوج کو قتل عام کی چھٹی ملی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کی امریکی کانگرس خارجہ امورکمیٹی اراکین سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اراکین کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن اور رابطے منقطع ہیں، کالے قانون سے بھارتی فوج کو قتل عام کی چھٹی ملی ہوئی ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پرکشمیریوں کو نشانہ بناتی ہے، مودی جدید دورکا نیا ہٹلر ہے۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل ایجنڈے پرموجود ہے اس کا حل ناگزیر ہے، امریکا کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔

دوسری جانب اراکین کانگریس نے کہا کہ خطے کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے، تحفظات، خدشات کو خارجہ امورکی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔

اراکین کانگریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی انتہائی سنگین ہے، دنیا میں جہاں کہیں بھی یہ ہو ہمیں اس پر تکلیف ہے۔

امریکی کانگریس خارجہ امورکمیٹی اراکین نے وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق حیدر کوتعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں