ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

انتشار اور فساد کے ذمے دار فاروق ستار خود ہیں: فروغ نسیم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سینیٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے انتشار اور فساد کے ذمے دار فاروق ستار خود ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ میرے نشانے پر کوئی بھی نہیں، البتہ ڈاکٹر فاروق ستار کی باتیں‌ غلط ہیں. فساد کے ذمہ دار وہ خود ہیں.

[bs-quote quote=”فاروق ستار نے اعلان کیا تھا کہ میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج نہیں کروں گا، امید ہے وہ اپنے اعلان پر قائم رہیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”سینیٹر فروغ نسیم” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Farough60x60.jpg”][/bs-quote]

- Advertisement -

ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے رہنما کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی دوتہائی اکثریت سے کنوینرکو ہٹا سکتی ہے، فاروق ستارنے خود بہادر آباد کو چھوڑا، پارٹی کے لوگ بھی یہی کہتے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا مینڈیٹ پتنگ کے ساتھ ہے، ابہام ختم ہوگیا، جو معاملے نہیں پڑے وہ بھی بہادرآباد آرہے ہیں، فاروق ستار نے ازخود الیکشن کرایا اورخود کو منتخب بھی کرادیا.

انھوں نے کسی کے اشارہ پر صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنا ووٹ خود دیا ہے، کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی، فاروق ستارکا بیانیہ رانا ثنااللہ کے بیان کی طرف جارہا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ہیں، الیکشن کمیشن نے بھی کنوینرسے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا ہے. فاروق ستارنے اعلان کیا تھا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج نہیں کروں گا، امید ہے فاروق ستار اپنے اعلان پر قائم رہیں گے.

یاد رہے کہ آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینرشپ کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینرشپ سے ہٹا دیا تھا.

فاروق ستار نے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے سیاہ فیصلہ قرار دیا. ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ بانی ایم کیوایم کے مائنس کا نہیں، بلکہ اصل سازش ایم کیوایم کو ختم کرنا ہے، جس پر آج بھی کام ہو رہا ہے۔


فاروق ستار کا آئندہ ہفتے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان


فاروق ستار کامران ٹیسوری کےبغیر بہادر آبادآئیں ،رابطہ کمیٹی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں