کراچی:عوام کی خواہش تھی کہ ایم کیوایم پاکستان کا ایک جلسہ ہو، مہاجروں کی یکجہتی کے لئے تفریق کو بالائے طاق رکھ کر نکلے ہیں، 5 مئی کو شام 5 بجے جلسہ منعقد ہوگا.
ان خیالات کا اظہار فاروق ستار اورعامر خان نے ٹنکی گراؤنڈ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
[bs-quote quote=”جو لوگ سمجھ رہے تھے، ہم تقسیم ہوگئے، وہ آنکھیں کھول کردیکھ لیں، ہم متحد تھے، ہیں اوررہیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عامر خان”][/bs-quote]
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جلسہ مہاجروں کی عزت، یکجہتی اوراتحاد کو قائم کرنے میں مدد دے گا، ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے درمیان کوئی تقسیم ہو اورمخالفین فائدہ اٹھائیں، کسی کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے.
انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے جو کچھ کہا، ان کی ہر بات کا جواب دیں گے، پیپلز پارٹی 10 سال سے بغیر کسی مداخلت سندھ پر حکمرانی کررہی ہے، آنے والے انتخابات میں ہم بڑے سرپرائز دیں گے.
خالد مقبول صدیقی کی عدم موجودی پر فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کسی ضروری کام سے گئے ہیں، کچھ دیرمیں آجائیں گے، انھوں نے کہا کہ گذشتہ روزایک بہت بڑی پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد مہاجروںکی یکجہتی کے لیے ساتھ نکلے ہیں.
فاروق ستارہمارے بڑے تھے، بڑے ہیں، اور رہیں گے: عامرخان
عامر خان کا کہنا تھا کہ میرا بچپن اورجوانی لیاقت آباد میں گزری، کچھ لوگ سمجھ رہےتھے کہ آپریشن سے ایم کیو ایم کمزور ہوگئی ہے، ایم کیو ایم پر جب جب براوقت آیا، پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئی.
[bs-quote quote=”یپلز پارٹی 10 سال سے بغیر کسی مداخلت سندھ پر حکمرانی کررہی ہے، آنے والے انتخابات میں ہم بڑے سرپرائز دیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فاروق ستار”][/bs-quote]
عامرخان کا کہنا تھا کہ پی پی کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اسی لیاقت آباد کےعوام نے جوتوں کے ہارتیار کیے تھے۔
انھوں نے کہا، جو لوگ سمجھ رہے تھے، ہم تقسیم ہوگئے، وہ آنکھیں کھول کردیکھ لیں، ہم متحد تھے، ہیں اوررہیں گے، فاروق ستارہمارے بڑے تھے، بڑے ہیں، اور رہیں گے.
انھوں نے کہا کہ الیکشن ثابت کرے گاعوام ایم کیوایم کے ساتھ ہیں، لاڑکانہ میں 100 ارب خرچ کرنے کے باوجود موئن جودڑو نظرآتا ہے، سب مل کرایم کیوایم کو1986 والی ایم کیوایم بنا کر دکھائیں گے.
کامران ٹیسوری سے متعلق سوال
پریس کانفرنس میں کامران ٹیسوری کے سوال پرعامر خان اور فاروق ستار ایک پیچ پر نظر آئے. فاروق ستار نے کہا کہ کامران ٹیسوری بہادر آباد آئیں، چائے اور بسکٹ کھلائیں گے.
اس موضوع پر عامر خان نے کہا کہ کامران ٹیسوری کارکن ہیں، بہ حیثیت کارکن عزت دیں گے، بہادر آبادجو بھی آئےہمارے لیے باعث عزت ہے.
پیپلزپارٹی کے جلسے نے ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ایک کر دیا، بہادر آباد میں اہم بیٹھک
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔