منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

کارکنان کے قتل میں متحدہ لندن اور فاروق ستار ملوث ہیں، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان کا قتل بانی متحدہ کے کہنے پر ہوا جس میں فاروق ستار بھی برابر کےشریک ہیں کیونکہ متحدہ پاکستان ایم کیو ایم لندن کا سیاسی ونگ ہے۔

پاکستان ہاؤس میں دہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کو لندن کا سیاسی ونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان کا قتل بانی ایم کیو ایم کے کہنے پر ہوا اور اُس میں فاروق ستار بھی برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان کا قتل کس کے کہنے پر اور کیوں ہوا اس حوالے سے تمام معلومات ہمارے پاس موجود ہیں جنہیں آئندہ منظر عام پر لائیں گے، کارکنان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور نہ قاتلوں کو معاف کریں گے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ موت زندگی کسی شخص کے نہیں بلکہ اللہ کے ہاتھ میں ہے، پاک سرزمین پارٹی آخر سانس تک اپنی وطن پرستی کی جدوجہد کو جاری رکھے گی اور انشاء اللہ ہم ملک دشمنوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔

- Advertisement -

پڑھیں: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، پی ایس پی کارکن جاں بحق

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ 22 اگست کے بعد بانی ایم کیو ایم کا چیٹر مکمل بند ہوگیا تھا مگر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان نے متحدہ بانی کو دوبارہ زندہ کردیا مگر ہم بھی قاتل شخص کو گھر سے باہر نہیں نکلنے دیں گے اور برطانیہ میں بھی زمین تنگ کریں گے۔

مصطفے کمال نے اعلان کیا کہ آئندہ اتوار کو لندن میں موجود بانی متحدہ کی رہاش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائیگا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں