منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پی پی نے کراچی کی عوام کو کچھ نہیں دیا، فاروق ستار وزیراعلیٰ پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے وہی لہجہ اختیار کیا جوچند سال قبل ذوالفقار مرزا نے اختیار کیا تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں اقلیت کی غلط تشریح کی، اقلیت کی تشریح پاکستان کے آئین میں ہے جو مذہب کی بنیاد پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرادعلی شاہ نے کہا تھا کہ تم اقلیت میں ہو تمہارا کوئی حق نہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تم کبھی فیصلے نہیں کرسکتے تم غلام ہو، ذولفقار مرزا والا غرور اور تکبر کل مراد علی شاہ میں نظر آیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کو کہا گیا کہ تم اقلیت ہو تمہاری کوئی زمین نہیں، جمہوریت میں اقلیت کی بھی رائے ہوتی ہے وجود ہوتا ہے، مہاجروں کی موجودہ نسل کے وجود کو ہی ماننے سے انکار کر دیا گیا۔

پی پی 12ہزار ارب روپے12سال میں نگل گئی کوئی ریکارڈ نہیں، 13سال سے کےفور منصوبے کو پورا کرنے میں ناکام ہے، 13سال سے کےفور منصوبے کے نام پر وڈیرے کراچی کے پانی پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ گیارہ سالوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کی عوام کو کچھ نہیں دیا بلکہ جو تھا وہ بھی واپس لے کر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ تم اقلیت میں ہو خبردار جو تم نے کوئی حق مانگا۔

ایک عرصے سے سن رہے ہیں کہ2018 تک آنے والی ہزاروں بسیں آجائیں گی، کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو غصب کرکے ایس بی سی اے بنا دیا گیا، مصنوعی اکثریت کی بنیاد پر شب خون مارا گیا۔

کراچی کے ماسٹر پلان پر حملہ ہوا اور اسے وزارت بلدیات کو دیا گیا، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلےکالے اقدامات کیے اور اب کالا قانون لے آئے، 70فیصد کچرا اٹھانے کے اختیارات سندھ حکومت کے حوالے کردیئے گئے۔

فاروق ستار نے بتایا کہ ماسٹر پلان کو ماسٹر پلان سندھ اتھارٹی کردیا گیا، کراچی والوں سے واٹربورڈ بھی چھین لیا گیا، کراچی چلتا ہے تو سندھ چلتا ہے پھر پورا پاکستان چلتا ہے، کراچی 70فیصد وفاق کو دیتا ہے اور90فیصد صوبے کو دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لئے زندگی اجیرن بن گئی ہے، شہر کی موجودہ صورتحال میں مایوسی کو دیکھتے ہوئے سیاسی جماعتوں میں اس کا درد دیکھنے میں نہیں آیا۔

اہم ترین

مزید خبریں