کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ہندو برادری کے مذہبی تہوار”دیوالی“ کے پرمسرت موقع پیغام تہنیت دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خیالات کا اظہار کیا ہے۔
متحدہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تہنیتی پیغام میں سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نےدنیا بھراور پاکستان میں بسنے والے ہندوؤں کو بالخصوص دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کا بنیادی فلسفہ جیواورجینے دواورسب کااحترام ہے۔
انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے اوران کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے دکھ درد اور خوشیوں میں برابرکی شریک رہتی ہے۔
پڑھیں: سندھ حکومت کی دیوالی پر ہندوبرادری کی مالی معاونت
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخواہیں دینے کا حکم
واضح رہے بلاول بھٹو زدرای نے سانحہ کارساز کی یاد میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت کو 30 اکتوبر کے روز کراچی میں تاریخ کی سب سے بڑی دیوالی منانے کی ہدایت کی تھی بعد ازاں سانحہ کوئٹہ کے بعد چیئرمین کی ہدایت پر تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔