ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

ہمارے لوگوں کو لندن سے دھمکیاں مل رہی ہیں، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سربراہ ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ لندن سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں ہمارے تحفظ کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔

فاروق ستار گزشتہ شب دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن اور وائس چیئرمین یو سی 13 کورنگی ٹاؤن محمد راشد کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بعد کر رہے تھے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے کارکنان اور پارلیمنٹیرینز کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس پر ریاست سے درخواست کرتے ہیں کہ فوری ایکشن لیا جائے اور ہمارے ارکان پارلیمنٹ کو مکمل سیکیورٹی دی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہماری صفوں سے کوئی قاتل نہیں ہوگا لیکن جہاں ہیں وہاں ریاست کو ایکشن لینا چاہیئے کیوں کہ دہشت گردی کے واقعات شروع ہونے والا نیا سلسلہ ملکی استحکام کے خلاف سازش ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ کچھ دنوں قبل پاک سرزمین پارٹی کے دو کارکنان کو اورنگی ٹاؤن میں قتل کیا گیا جس کی بھی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ ہمارے کارکن محمد راشد کو بھی انہون نے ہی قتل کیا ہے جنہوں نے پی ایس پی کے کارکنان کا قتل کیا۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ دہشتگردی کا جو نیا سلسلہ شروع ہوا ہے وہ نہایت خطرناک ہے اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تومشکلات پیدا ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں