کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کو سازش کے تحت قتل کیا گیا، قاتلوں کی گرفتاری تک خاموش نہیں بیٹھیں گے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کے کیس میں26 جنوری کی تاریخ ملی ہے۔
علی رضا عابدی کے قتل کے حوالے سے فاروق ستار نے کا کہنا تھا کہ علی رضاعابدی کےقاتل وسازشیوں لاپتہ ہیں، قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، قاتلوں کی گرفتاری تک خاموش نہیں بیٹھیں گے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
[bs-quote quote=”بظاہرعلی رضاکاکوئی دشمن نہیں تھا، سچ بولنا اسکا جرم ہو سکتا ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”فاروق ستار”][/bs-quote]
انھوں نے مزید کہا علی رضا عابدی کو سازش کے تحت قتل کیا گیا، کراچی کو بدامنی میں جھونکنے کے لئے علی رضا عابدی کوقتل کیاگیا، علی رضا عابدی کا مشن صاف و پڑھی لکھی ایم کیوایم کا قیام تھا، صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہی۔
ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ کےکےایف کی پراپرٹیز کو سیل کیا گیا ہے، کچھ لوگ کے کے ایف کی جائیدادوں کو بیچنا چاہ رہے تھے، اس معاملے میں حکومت سے تعاون کو تیار ہیں، اختیار کا غلط استعمال ہوا تو کارروائی ہونی چاہیے۔
فاروق ستار نے کہا علی رضاعابدی کیس میں میراکوئی بیان نہیں لیاگیانہ شامل تفتیش کیاگیا، ہمیں تعاون کے لئے بلایاگیا، پوچھاگیا کسی پر شک ہے یا نہیں، بظاہر علی رضا کا کوئی دشمن نہیں تھا، سچ بولنا اسکا جرم ہو سکتا ہے، علی رضاعابدی کو خطرہ تھا اور دھمکیاں ملی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ علی رضاعابدی سب سے زیادہ مجھ سےقریب تھا، کہا قتل کے محرک کو تلاش کریں کھلے ذہن سے انکوائری کریں، قتل سے کس کو فائدہ ہوسکتا ہے، ہر پہلو پر غور ہونا چاہیے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا لاہورمیں کےکےایف کی 2 جائیدادوں کو بیچنے کی کوشش کی گئی، کےکے ایف کی جائیدادکی نیلامی کی اجازت نہیں دیں گے، دنیا جانتی ہے کہ پارٹی کو کس نے بیچا، 1986 والی ایم کیوایم دوبارہ بنانے نکلے ہیں۔