جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

عوام کو ’’ریلیف‘‘ اورحکمرانوں کو’’گریف‘‘ دیں گے، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا آغازہو رہا ہے اور یہ قائم رہنا چاہیے بلکہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے اب احتساب ملک بھر کے وڈیروں اور جاگیرداروں کا بالعموم اور سندھ کا بالخصوص شروع ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی صف بندی ہوگئی ہے اور اب عوام کو ریلیف دیں گے اور حکمرانوں کو ’’ گریف ‘‘ دیں گے۔

فاروق ستار نے پاناما جے آئی ٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کواب طے کرنا ہے کہ اقامہ کیا ہے؟ اور ملک سے احتساب کے مکمل خاتمے کے لیے وڈیروں اور جاگیرداروں کے احتساب کا عمل بھی شروع کیا جائے۔

- Advertisement -

ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ عدالتوں نےانصاف کے لیے کام شروع کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجانا چاہیے کیوں کہ پاکستان اب مزید کرپشن اورلوٹ کھسوٹ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کےعوام ہر تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوئے ہیں اوراب تو کراچی کا موسم بھی تبدیل ہوچکا ہے چنانچہ سندھ کے جاگیرداروں اور وڈیروں کا بے رحم احتساب کریں گے اور 2018 کے انتخابات میں ان کا سارا نشہ اتاردیں گے۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ عدم تشدد کی سیاست کا بیڑا اٹھایا ہے اور اب عوامی طاقت سے کراچی کے کچرے کے بعد پاکستان کی سیاست کا بھی کچرا صاف کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں