کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کسی کو پارٹی کا نام، جھنڈا اور انتخابی نشان استعمال کرنے نہیں دیں گے اگر بہادر آباد والوں کو سیاست کا شوق ہے تو حقیقی ٹو بنا لیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر ثالثی کی کوشش ناکام ہوگئی، بہادر آباد کی جانب سے بھیجے گئے ثالثی نمائندے سید سردار احمد اور کشور زہرہ کی فاروق ستار سے ملاقات بھی بے سود ثابت ہوئی۔
فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہادر آباد والے توازن والی رابطہ کمیٹی لے آئیں تو بات مان لوں گا، ایسا نہیں ہوسکتا نام میرا ہو اور پارٹی کوئی اور چلانے کی کوشش کرے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی نئی رابطہ کمیٹی اورسی ای سی ارکان منتخب
انہوں نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا بھی ایک سربراہ ہونا چاہیے، بانی متحدہ جیسے اختیارات نہیں چاہتا لیکن ممنون حسین بھی نہیں بننا چاہتا، دو تہائی اکثریت والی رابطہ کمیٹی کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادر آباد کا فرش سنگ مرمر کا ہے وہاں ہر کوئی پھسل جاتا ہے لیکن ایک دن بہادر آباد اور عزیز آباد لازمی جاؤں گا۔
خیال رہے کہ آج رابطہ کمیٹی کے رہنماء سید سردار احمد اور کشور زہرہ نے ثالثی کے لیے پی آئی میں فاروق ستار سے ملاقات کی تھی تاہم کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
ایم کیو ایم بہادرآباد کی فاروق ستار گروپ کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کی درخواست مسترد
یاد رہے کہ گذشتہ کئی مہینوں سے ایم کیو ایم کے درمیان آپس میں تنازعات چل رہے ہیں، جس کی اہم وجہ کامران ٹسوری کو فاروق ستار سینیٹ ٹکٹ دینا چاہتے تھے لیکن رابطہ کمیٹی ارکارن نے اس کی شدید مذمت کی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔