ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

چاہےکچھ ہوآج شہداکی قبروں پرحاضری ضروردوں گا،فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ چاہےکچھ ہوآج شہداکی قبروں پرحاضری ضروردوں گا، شہداکے لہو کو رائیگاں نہیں جانےدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنماعارضی مرکز بہادر آباد پہنچنا شروع ہوگئے ، ایم کیوایم رہنما، ارکان رابطہ کمیٹی یادگار شہدا اور قبرستان پر حاضری دینگے۔

حاضری دینے والوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار،عامرخان،خواجہ اظہار،فیصل سبزواری،کامران ٹیسوری شامل ہیں۔

اس موقع پر سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 12بجےبہادر آباد سے روانہ ہوں گا، چاہےکچھ ہوآج شہداکی قبروں پرحاضری ضروردوں گا، شہدا ہماری تحریک کا اہم حصہ ہیں، شہداکےلہوکورائیگاں نہیں جانےدیں۔


مزید پڑھیں:  ایم کیوایم پاکستان کاآج عائشہ منزل سے یادگارشہداتک مارچ منسوخ


دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کو یادگارشہدا پر جانے کی اجازت مل گئی ہے، ضلعی انتظامیہ اورپولیس نےمشاورت کےبعد اجازت دی۔

ذرائع کے مطابق فاروق ستاراوررابطہ کمیٹی کےسوا کسی کوجانےکی اجازت نہیں ہوگی۔

اس سے قبل ایم کیوایم پاکستان نے آج یادگارشہداتک مارچ منسوخ کردیا تھا اور کہا تھا کہ فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے ہمراہ آج یادگار شہدا پرحاضری دیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی حاضری کے پیش نظر عزیزآباد اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

گذشتہ روز سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستارنے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کل 3بجےعائشہ منزل سے یادگارشہدا تک مارچ کرینگے، شہدا کو تمام کارکنان، اہل خانہ اور رہنما خراج تحسین پیش کرینگے، شہداکی قربانیوں کوکسی قیمت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا اور عائشہ منزل سے یادگار شہدا تک مارچ کا اعلان کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں