اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لوگوں سےوعدہ ہےکہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے‘ فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پی پی نے ٹنکی گراؤنڈمیں جلسہ کیا لیکن وہاں پانی کی ٹنکی خالی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان بہترین جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے جلسے سے لوگوں کو جواب مل جائے گا، ایم کیوایم پاکستان کے جلسے سے پرانے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ جلسے کا مقصد یکجہتی اوراتحاد کوقائم کرنا ہے، انہوں نے کراچی کے طلبہ سے اپیل کی کہ اس تاریخی جلسے میں شرکت کریں۔

فاروق ستار نے کہا کہ لوگوں سے وعدہ ہے کہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے، آج پاکستان کو بچانا بھی ہے اورآگے بڑھانا بھی ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ پی پی نے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کیا لیکن وہاں پانی کی ٹنکی خالی تھی، پی پی کے جلسے کے بعد بھی وہاں پانی کی ٹنکی آج بھی خالی ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان یپلزپارٹی کو بھرپور جواب دینے کے لیے لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں