اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

قبل ازوقت انتخابات دھاندلی ہے، مردم شماری ہمارے موقف کی تائید بڑی فتح ہے، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ مردم شماری کا مسئلہ 2017 کا نہیں بلکہ 1998 میں بھی یہی مسئلہ تھا جس پر آواز اُٹھائی تو گورنر راج نافذ کردیا گیا تھا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس بار مردم شماری پرہم سپریم کورٹ چلے گئے کیوں کہ آبادی کے کم چناؤ سے سب سے زیادہ بے چینی اگر کہیں ہے تو وہ کراچی میں ہے.

انہوں نے کہا کہ مردم شماری صحیح نہیں ہوئیں تو حلقہ بندیاں بھی صحیح نہیں ہوں گی اس لیے ہمارا مطالبہ تھا کہ 5 فیصد آڈٹ کا تھا لیکن مشترکہ مفادات کی کونسل نے اسے گھٹا کر1 فیصد تک کر دیا.

فاروق ستار نے کہا کہ آج ہر کراچی والا کہہ رہا ہے کہ ہمیں دیوار سے نہیں لگایا جا رہا بلکہ اس بار تو دیوار میں چنوا دیا گیا ہے چنانچہ ملک کے سب سے بڑے شہر کی آواز اور بے چینی کو محسوس کرتے ہوئے اس کا تدارک کیا جائے.

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اگر درست مردم شماری کردی جائے اور صحیح تناسب میں نشستیں دے دی جائیں تو کراچی کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ ہو جائے گا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں