اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کل سےسوروزہ خدمتی مہم کاآغازکررہے ہیں، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں رہنے والا ایک ایک شہری اس شہر کو اپنا سمجھتے ہوئے اس کی تعمیر اور ترقی کے لیے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو۔

یہ اپیل انہوں نے پی آئی بی میں قائم اپنے عارضی دفتر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر انہوں نے کراچی کی تعمیر اور ترقی کے لیے سو دن کی خدمتی مہم کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔

اسی سے متعلق : عوامی رابطہ اورسو دن کی خدمتی مہم کا آغاز کریں گے،فاروق ستار

سو دن کی خدمتی مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میئر کراچی وسیم اختر کی سربراہی میں کل سے چار اضلاع کی 20 مختلف یو سیز میں سڑکوں کی مرمت، کچرا اُٹھانے اور صفائی و ستھرائی کی مہم شروع کر رہے ہیں جس میں شہریوں اور مخیر افراد سے اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے شکوہ کیا کہ بلدیہ عظمی کراچی کو اختیارات دینے کے بجائے سندھ حکومت انتظامی ادارے بھی چھین رہی ہے اور فنڈز منجمد کر رکھے ہیں اس کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان اپنی مدد آپ کے تحت شہر کراچی کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کراچی شہر سب کا ہے اس لیے ہر طبقے اور قومیت سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس مہم میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے اور ہمارے شانہ بشانہ شہر کی صفائی و ستھرائی کا کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : اختیارات محدو صحیح، عزائم لا محدود ہیں، وسیم اختر

انہوں نے کراچی کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اس مہم میں ہمارا ہاتھ بٹائیں اور شہر کی بہتری و ترقی کے لیے اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر نے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے سو دن کے منصوبے اور اہداف کا اعلان کیا تھا فنڈز کی قلت کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت شروع کیے جانے والے اس منصوبے میں ابتدائی طور پر 15 سے 20 یوسیز کو رول ماڈل بنانے کے لیے چُنا گیا ہے مہم کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کو دیگر یوسیز تک پھیلایا جانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں