منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

وائٹ پیپر کے تسلسل میں احتجاجی مہم کا آغاز کریں گے، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ وائٹ پیپر کے تسلسل میں احتجاجی مہم چلانے کا فیصلہ کیا جسے موثر اور متحرک بنانے کے لیے تنظیمی ڈھانچے کو منظم کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم کیوایم کی زیرِ صدارت رابطہ کمیٹی پاکستان کا اجلاس پی آئی بی میں واقع ان کی رہائش گاہ میں قائم عارضی دفتر میں ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے اور ضلع کی سطح تک تنظیم نو کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) نے پیپلز پارٹی کی کرپشن پر وائٹ پیپرز شائع کیا تھا جس کے تسلسل میں اب احتجاجی مہم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ سندھ حکومت پر دباؤ ڈال کر شہر کراچی کو اس کے جائز حقوق اور ترقیاتی پروجیکٹس دلوا سکیں۔

- Advertisement -

*عوام کے پیسوں سے بینک بیلنس بنایا گیا، متحدہ کا پی پی کے خلاف وائٹ پیپر


انہوں نے کہا کہ کراچی بہت پھیل چکا ہے اور کئی ملکوں کے برابر آبادی رکھنے والے اس شہر میں احتجاجی مہم ہو یا عوامی سطح پر رابطہ مہم ہو اس کے لیے نہایت ضروری امر ہے کہ ضلع سے لے کر یونین کونسل کی سطح تک تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط، مربوط اور متحرک کیا جائے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے اعلان کیا کہ سندھ بھر کے تنظیمی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی لائی جائے گی جب کہ کراچی میں ذمہ دران پر مشتمل ضلعی سطح پر الگ الگ آرگنائزنگ کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو ضلع بھر کی تنظیمی سرگرمیوں کی نگرانی کر ےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں