بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

جیسکو کی لوڈ شیڈنگ کرنا جانتے ہیں، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو جیسکو کی لوڈشیڈنگ کرنا جانتے ہیں، ہم لوہے کے چنے ہیں ہمت ہے تو چبائیں۔

حیدرآباد میں حقوق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ تقسیم کی سیاست کرنے والے خود تقسیم ہورہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کا ووٹ بینک کل بھی قائم تھا اور آج بھی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ہم نے سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر نکالا تو پیپلزپارٹی نے جوابی وائٹ پیپر نکالنے کا کہا تاہم ہمارے خلاف آج تک کوئی بھی وائٹ پیپر جاری نہ ہوسکا۔

پڑھیں: ’’ حیدرآباد: متحدہ پاکستان کی ریلی میں بانی ایم کیو ایم کے نعرے ‘‘

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پانی اور بجلی کے معاملے پر کیا کھیل کھیلا جارہا ہے ہمیں اُس کا علم ہے، اگر حیدرآباد میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو جیسکو کی لوڈ شیڈنگ کرنا جانتے ہیں۔

پی ایس پی پر تنقید کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے کراچی میں ملین مارچ کا دعویٰ نہیں کیا بلکہ ریلی نکالی تھی، عوام جانتے ہیں کہ کون کس طرح سیاست کررہا ہے اسلیے آج سارے ووٹرز ہمارے ساتھ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں