تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

"نواز شریف ،نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتے "

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے شریف خاندان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے شریف خاندان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں موجود نواز شریف مکمل صحت مند ہوچکے ہیں، ان کا جو علاج ہونا تھا ہوگیا، وہ گالف کلب میں میچ دیکھ رہےہیں اور کافی پی رہےہیں، نواز شریف بانی ایم کیو ایم بن سکتے ہیں مگر نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتے.

فرخ حبیب نے اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ضمانت دی تھی وہ نواز شریف کو واپس لائیں گے شہباز شریف کے پاس بطور اپوزیشن لیڈر کیا جواز باقی رہ گیا ہے،

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز جیل سے بچنے کیلئے این آر او مانگ رہی ہیں۔

اس موقع پر مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے شہبازشریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق شہباز کا پیکج فراڈ ہے، اس طرح کے بیانات داغ کر اپوزیشن لیڈر نے پارلیمان کی بالادستی ماننے سے انکار کیا۔

بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کی تجویز سپریم کورٹ کی بھی توہین ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو کہتا ہوں کہ آئین کامذاق مت اڑائیں، سودےبازی چھوڑدیں،ہربات پرسودےبازی مت کریں۔

 

Comments

- Advertisement -