اشتہار

شہباز شریف کی حیثیت اسلام آباد کے میئر کی رہ گئی ہے، فرخ حبیب

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے مشوروں پر ن لیگ کہیں کی نہیں رہی۔ شہباز شریف کی حیثیت اسلام آباد کے میئر کی رہ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے نئے تاحیات لیڈر آصف علی زرداری ہیں۔ ن لیگ ان کے مشوروں سے ذلیل اور خوار ہو رہی ہے۔ آصف زرداری کے مشوروں پر ن لیگ کہیں کی نہیں رہی۔ شہباز شریف کی حیثیت اسلام آباد کے میئر کی رہ گئی ہے۔ جو ہر جگہ جاتے ہیں اور کہتے ہیں میں مانگنے نہیں آیا ہوں، ہماری مدد کریں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے جس پر یوم تشکر منائیں گے۔ عمران خان آج رات 10 بجے عوام سے مخاطب ہونگے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں۔ ملک کے بڑے شہروں میں بڑی اسکرینیں لگائی جارہی ہیں۔ عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر پنجاب سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد کو پنجاب میں سیاسی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے لیے سبطین خان امیدوار ہونگے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب میں عوامی فلاح کے منصوبے دوبارہ فعال کیے جائیں گے۔ پنجاب میں صحت کارڈ کو ان لوگوں نے پس پشت ڈال دیا تھا۔ اس کی بحالی کے لیے ثانیہ نشتر کو ذمے داری دی جارہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ واضح کرنا چاہتے ہیں پنجاب میں گورنر راج نہیں لگ سکتا۔ یہاں عوامی راج لگ چکا ہے۔ ضمنی انتخابات میں عوام نے ان کو باہر کیا۔ اگلا ہدف یہی ہے کہ ملک کو انتخابات کی طرف لیکر جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں