تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

رجیم چینج کے بعد اظہار رائے جرم بن چکا، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے بعد ملک میں اظہار رائے اب جرم بن چکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجیم چینج کے بعد اظہار رائے جرم بن چکا ہے۔ ملک میں منشی کا لفظ کہنا بھی جُرم بن گیا ہے۔ اب پولیس گرفتار پہلے اور مقدمہ بعد میں درج کرتی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ شہید ارشد شریف اور عمران ریاض پر درجنوں مقدمات درج کیے گئے۔ سمیع ابراہیم کے خلاف مقدمات درج کرکے حملہ کرایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جس کا کام انتخابات کرانا ہے لیکن یہ فریق بن چکا ہے۔ حکومت فاشسٹ دور سے چار ہاتھ آگے کام کر رہی ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ فواد کو لے جانے والے کانوائے کو روکنے پر ڈکیتی کا مقدمہ شرمناک ہے۔ اس وقت عدلیہ کا کردار اہم ہے اور اب پوری قوم کی نظریں عدلیہ پر ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی کلرک کی نوکری نہیں چھوڑتا لیکن ہم نے انتخابات کے لیے دو حکومتیں چھوڑ دیں۔ ہم نے سڑکوں پر احتجاج کا سلسلہ ختم کرکے جمہوری طرز اختیار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بم دھماکے کو جواز بنا کر انتخابات کے التوا کی باتیں بلا جواز ہیں۔ یہ عمران خان کو ناک آوٹ کرکے عوام کی امیدیں توڑنا چاہتے ہیں۔

Comments