اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے شہباز، حمزہ شہباز سمیت ملزمان پرفوری فرد جرم کی مخالفت کردی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کرائم منسٹر شہبازشریف کے حکم پر نیا اسپیشل پراسیکوٹر تعینات کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ملزم نے تفتیشی ادارے کاوکیل اپنی مرضی کا لگوا لیا، پراسیکیوٹر ایف آئی نےشہباز، حمزہ شہباز سمیت ملزمان پرفوری فرد جرم کی مخالفت کردی۔
#کرائم_منسٹر_شہبازشریف کے حکم پر نیا سپیشل پراسیکوٹر تعینات کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ملزم نے تفتیشی ادارے کا وکیل اپنی مرضی کا لگوا لیا ہے
اب FIA کے پراسکیوٹر نے شہباز شریف، حمزہ شہباز
سمیت تمام ملزمان پر فوری فرد جرم عائد کرنے کی مخالفت کردی۔ #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 21, 2022
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے33 اشیا کے اضافہ کیساتھ مہنگائی کی شرح 16.54 فیصد پر پہنچ گئی، تحریک انصاف دور میں ہرجمعےکومہنگائی کاادارہ شماریات کاڈیٹابریکنگ نیوزبنتاتھا، آج خبر نظر آرہی ہے۔
1 ہفتہ میں آٹا، گھی، دالیں، مرغی سمیت 33 اشیا کے اضافہ کیساتھ مہنگائی کی شرح 16.54 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہر جمعہ کو ریلیز ہونے والا مہنگائی کا یہ ادارہ شماریات کا ڈیٹا بریکنگ نیوز بنتا تھا ،آج خبر نظر آرہی ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 21, 2022