اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ایک ارب درختوں کاچیلنج پوراکردیا ہے ، ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عملی اقدامات سے وزیراعظم عمران خان گلوبل لیڈرکے طور پر سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عملی اقدامات سے وزیراعظم عمران خان گلوبل لیڈرکے طور پر سامنےآئے ہیں، ایک ارب درختوں کاچیلنج پوراکردیا، 10ارب درخت لگانےکاچیلنج بھی پوراکریں گے، اس سال عالمی ماحولیاتی دن کی میزبانی بھی پاکستان کررہاہے۔
ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عملی اقدامات سے وزیراعظم عمران خان گلوبل لیڈر کے طور سامنے آئے ہے 1billion tree چیلنج پورا کرنے کےبعد 10 ارب درخت لگانے کا چیلنج بھی پورا کرے گے۔اس سال عالمی ماحولیاتی دن کی میزبانی بھی پاکستان کررہا ہے#WorldEnvironmentDay #EnvironmentChampionPMIK
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 5, 2021
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ گرین ڈپلومیسی دنیاسےتعلقات کےنئےراستےبنارہی ہے، 500ملین ڈالرزگرین یوروبانڈ کی فنانسنگ منظورہوچکی ، فنانسنگ پاکستان میں کلین انرجی اورڈیمزبنانےکیلئےہے ، ورلڈاکنامک فورم،بون چیلنج، عالمی ماحولیاتی فورمزپاکستان کی پذیرائی کررہے ہیں۔
گرین diplomacy دنیا کیساتھ تعلقات کے نئے راستے بنا رہی ہے۔
پاکستان میں کلین انرجی اور ڈیمز بنانے کے کیے پہلی 500 ملین ڈالرز گرین یورو بانڈ فنانسنگ بھی منظور ہوچکی ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج سمیت عالمی ماحولیاتی فورمز پاکستان کی پذیرائی کررہے ہے۔ #WorldEnvironmentDay https://t.co/4sskCAgLLr— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 5, 2021