بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

‘ مریم نواز خاندان کی لوٹی دولت واپس لا کر خزانے میں جمع کرا دیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز خاندان کی لوٹی دولت واپس لا کر خزانے میں جمع کرا دیں ، لوٹی دولت واپس ہوتو شاید معاشی بحران سے نکلنے میں مدد مل سکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مریم نواز کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کےغلط فیصلوں کادفاع مجرمہ اپنی پیشی پر کر رہی ہے، آل شریف نے ہمیشہ پاکستان کے نظام پرنقب لگائی، آل شریف اب بھی اپنی نااہلی کا ملبہ عمران خان پر ڈال رہے ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز خاندان کی لوٹی دولت واپس لا کر خزانے میں جمع کرا دیں ، لوٹی دولت واپس ہوتوشاید معاشی بحران سے نکلنے میں مدد مل سکے۔

- Advertisement -

امپورٹڈ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، مغرب کے غلاموں کو عوام کی کچھ پرواہ نہیں ، مغرب کے غلاموں کو صرف غلامی کرنا اورجھوٹے بھاشن دیناآتاہے۔

انھوں نے بتایا کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی دے کر ریلیف دیا، مریم صفدرکو عوام کو دی گئی سہولتیں ایک آنکھ نہیں بھاتیں، عوام کوغلامی کا طوق پہنے ہوئے دیکھنا اس خاندان کامشغلہ ہے۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اعدادوشمارمیں ہےہمارےدور میں معیشت کاپہیہ تیزی سےچل رہاتھا، چھوڑی ہوئی بہترین معیشت سنبھالنے کی سکت نہیں تھی توسازش کیوں کی؟

شریف خاندان کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ آل شریف کی کرپشن،نااہلی،اور تکبر سے ملک اس حالات پرپہنچ گیاہے، آل شریف کو مقبولیت دیکھنی ہے توایک بار عوام میں جائیں لگ پتہ جائےگا، الیکشن سے فرار حاصل کرنا ان کے خوف کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اس مجرموں کے گلدستے کا کڑا احتساب کریں گے، عمران خان اس لیے حواس پر سوار ہے کیونکہ وہ ہی انہیں کیفرکردار تک پہنچائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں